آج کے دن یہ تہیہ کریں کہ ہم ایک ہیں ،ارشدندیم کی قوم کوجشن آزادی کی مبارک باد

میں 14 اگست کے لئے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تصویر بدل کر اس کا آغاز کررہا ہوں، آپ بھی میرا ساتھ دیں

Aug 14, 2024 | 12:51:PM

(24نیوز) اولمپکس میں پاکستان کے لیے چالیس سال بعد گولڈمیڈل جیتنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر قوم کومبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ اس موقع پر یہ تہیہ کریں کہ ہم ایک ہیں۔

جشنِ آزادی پر قوم کےلئے اپنے پیغام میں قومی ہیرو کا کہنا تھاکہ آج کے دن یہ تہیہ کریں کہ ہم سب ایک ہیں جیسے 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہوئے تھے،اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتنے پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی،میں 14 اگست کے لئے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تصویر بدل کر اس کا آغاز کررہا ہوں، آپ بھی میرا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:توسلامت وطن تاقیامت وطن،شوبزستاروں کی جشن آزادی پرقوم کومبار ک باد

مزیدخبریں