شاہ رخ خان کی گھڑی،قیمت لوگوں کی زندگی بھرکی کمائی سے بھی زیادہ
لوکارنو فلم فیسٹیول میں کنگ خان کی کلائی پرپہنی گئی گھڑی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو حال ہی میں سوئٹزرلینڈ کے لوکارنو فلم فیسٹیول میں کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،اس تقریب میں کنگ خان سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھے لیکن کپڑوں سے زیادہ ان کی کلائی پرپہنی گئی گھڑی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کاشمار بلاشبہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتاہے،انہوں نے حال ہی میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہیں کیریئراچیومنٹ ایوارڈ سے نوازاگیا،اس تقریب میں شاہ رخ خان کے سیاہ لباس سے زیادہ ان کی کلائی پر پہنی گئی گھڑی لوگوں کی توجہ کازیادہ مرکز رہیں،جب اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیاپروائرل ہوئیں تو صارفین اس گھڑی کی قیمت جاننے کیلئے بے چین ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی بالی ووڈفلم "اسٹری2" کے ڈیڑھ لاکھ ایڈوانس ٹکٹ فروخت
بھارتی میڈیا کے مطابق لوکارنو فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کے ہاتھ میں پہنی گئی کالے رنگ کی یہ گھڑی معروف برینڈ Patek Philippe کی ہے اور اس گھڑی کی قیمت بہت سے لوگوں کی پوری زندگی کی کمائی سے بھی زیادہ ہے،ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی مالیت 71 ہزار ڈالر ( تقریباً دو کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔