گلوکارہ نصیبو لعل عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی تعریف کرتے کرتے آبدیدہ

لندن میں دونوں معروف گلوکاروں کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

Aug 14, 2024 | 16:14:PM
گلوکارہ نصیبو لعل عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی تعریف کرتے کرتے آبدیدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلوکارہ نصیبو لعل معروف گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کی تعریف کرتے کرتے آبدیدہ ہو گئیں۔

حال ہی میں معروف گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی اورنصیبو لعل کی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نصیبو لعل لندن کے ایک  کیفے میں موجود نامور گلوکارعطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کو سرپرائز دیتی ہیں،ملاقات کے دوران نصیبو لعل اپنے پسندیدہ گلوکار سے ملاقات کر کے رو پڑیں اور ان کی گائیکی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم"نایاب،نام یادرکھنا" کی بھارت میں نمائش ہوگی

 نصیبولعل نے اس موقع پرخود کو عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی بڑی مداح قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایسے نایاب ہیرے صدیوں میں اور نصیب والوں کے ہاں پیدا ہوتے ہیں،گلوکارہ کی بے لوث محبت کے جواب میں عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی نے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔

واضح رہے کہ گلوکارہ نصیبو لعل برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں موجود ہیں۔