پاکستانی فلم"نایاب،نام یادرکھنا" کی بھارت میں نمائش ہوگی
یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے منتخب ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ یمنیٰ زیدی کے کیریئرکی پہلی پاکستانی فلم"نایاب،نام یادرکھنا" بھارت میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم "نایاب ، نام یاد رکھنا" کو بھارت میں ہونے والے "جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول" میں نمائش کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے جہاں یہ فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، اس سے قبل فلم "نایاب، نام یاد رکھنا"فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں بھی پیش کی جاچکی ہے جہاں اس فلم نے 2 اعزازات اپنے نام کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:104پاکستانی اور غیرملکی شخصیات کوسول اعزازات دینے کااعلان
"نایاب ،نام یادرکھنا" ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے جس میں ایک لڑکی کو معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے کرکٹ کیریئر کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،یہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے جبکہ اس کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے،اداکارہ یمنیٰ زیدی کے علاوہ اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، محمد فواد خان، عثمان خان، احتشام الدین، فریال محمود، امِ ہانی طہٰ سمیت دیگر فنکار بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
یہ ضرور پڑھیں:توسلامت وطن تاقیامت وطن،شوبزستاروں کی جشن آزادی پرقوم کومبار ک باد
جے پور میں ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 28 سے 30 اگست 2024ء تک جاری رہے گا۔