قرض کی عدم ادائیگی ،معروف بھارتی کامیڈین راج پال یادَو کی جائیداد ضبط
بھارتی کامیڈین نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے لیے بینک سے قرضہ لیاتھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنک سے لیے گئے قرض کی عدم ادائیگی پر ممبئی میں بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راج پال یادَو کی جائیداد ضبط کر لی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کامیڈین اداکار راج پال یادَو کی شاہجہاں پور میں واقع جائیداد کو سینٹرل بینک آف انڈیا کی جانب سے سیل کر دیا گیا ہے،بتایاگیاہے کہ کامیڈین و اداکار راج پال یادیو نے اپنے پروڈکشن ہاؤس "شری نورنگ گوداوری انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ" کے لیے بینک سے قرضہ لیاتھاجس کے لیے اپنی جائیدار گروی رکھوائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ نصیبو لعل عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی تعریف کرتے کرتے آبدیدہ
بتایاگیاہے کہ راجپال یادیو کا قرض11 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے اور قرض کی عدم ادائیگی پر بینک نے ان کی جائیداد سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بینک اور اداکار دونوں کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔