کلاس روم میں ٹیچر کی موجودگی کے دوران ریچھ گُھس آیا

Aug 14, 2024 | 18:41:PM
کلاس روم میں ٹیچر کی موجودگی کے دوران ریچھ گُھس آیا
کیپشن: فائل فوٹوکلاس روم, ٹیچر, موجودگ, ریچھ, گُھس, Classroom, Teacher, Attendance, Bear, Entry, California
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کیلیفورنیا کے سکول میں ٹیچر کی موجودگی میں ریچھ   گھس آیا، ٹیچر نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تیاری  میں مصروف تھیں۔   

 پائن ماؤنٹین کلب میں پیک ٹو پیک چارٹر سکول کی ٹیچر ایلین سالمن نے کہا کہ وہ اپنی دفت میں کچھ کاپیاں بنانے کے لیے اپنے کلاس روم سے نکلی تھیں اور جب کمرے میں واپس آئیں تو کالے ریچھ کو دیکھ کر ڈر گئیں، سالمن نے فوراً ریچھ کو کلاس روم میں بند کردیا اور اس چکر میں ان کا فون بھی اندر کمرے میں رہ گیا، سالمن نے بتایا کہ میں اپنے شوہر ایان کو فون کرنے کے لیے دفتر واپس گئی، میرا پہلا خیال تھا کیا ریچھ کے کلاس روم میں ہونے سے کوئی نقصان ہو گا؟ کیونکہ کلاس کا نیا نیا فرش ڈلا تھا اور کلاس روم کو سجایا بھی گیا تھا، تاہم تھوڑے دیر بعد سالمن کے شوہر نے پہنچ کر دروازہ کھلا رکھا اور ریچھ کو فرار ہونےدے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی اینی میٹڈ سیریز "پوکیمون "کے کرداروں کو آوازدینے والی اداکارہ چل بسیں