پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے،مورنی مورکل کی تقرری کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے کی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مورنی مورکل کو بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
مورنی مورکل اس سے قبل گزشتہ سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، راہول ڈریوڈ کی کوچنگ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے نئے کوچنگ سٹاف کی تقرری کی گئی ہےجہاں گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں،دراصل مورنی مورکل آئی پی ایل میں گوتم گمبھیر کے ساتھ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے بھی گوتم سابق افریقی فاسٹ بولر کو ذمہ داریاں سونپنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ مورکل نے جنوبی افریقا کیلئے 86 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں 309 وکٹیں لیں۔ اس کے علاوہ 117 ون ڈے میچز میں انہوں نے 188 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش سیریز، کیا کراچی ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر ہوگا؟