پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

Aug 14, 2024 | 19:15:PM
پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما حافظ فرحت عباس نے بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ ئی) کے رہنمااور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نےسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، خط کے متن میں انہوں نے لکھا ہے کہ9 مئی کے مقدمات میں میری ضمانتیں خارج ہو گئی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی میں ان حالات میں اپنے فرائض بہتر طریقہ سے سرانجام نہیں دے سکتا، میں بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی اپنے عہدہ سے مستعفی ہوتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی مرکزی قیادت بلخصوص بانی چیئرمین جناب عمران خان صاحب کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہونے اس عہدہ کے لائق سمجھا،انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ جب تک قانونی معاملات حل نہیں ہو جاتے میں اس عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا،یہ عہدہ اس بات کا متقاضی ہے کہ فرنٹ سے لیڈ کیا جائے، ان وجوہات کی بنا پر میرا استعفی قبول کیا جائے، میں بطور ممبر پنجاب اسمبلی اور پارٹی کارکن اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: پی ٹی آئی کے حق میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج، 2 کارکنان گرفتار