6 پاکستانی نوجوانوں نے برزل پاس پر 200 فٹ لمبا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاک فوج کے تعاون سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوانوں کا برزل پاس پر200لمبا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا۔
پاک فوج کے تعاون سے 6 نوجوانوں نے سب سے اونچا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کر دیا ، نوجوانوں نے 13808 فٹ اونچے برزل پاس پر سب سے بڑا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا، 200 فٹ لمبا یہ پرچم پاکستان کے آخری گاؤں نگئی میں آزادی ریلی میں بھی شامل کیا گیا ،نگئی گاؤں اور ایل او سی کے قریب پرائمری سکول میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی ،گاؤں کے لوگوں اور پاک فوج کے جوانوں نے والی بال اور رسہ کشی کا مقابلہ بھی کیا،آخر میں سب سے بڑا قومی پرچم مشہور سیاحتی مقام رینبو لیک پر لہرایا گیا،پرچم لہرانے والے ان جوانوں نے اپنا یہ ریکارڈ آزادی کی ہیروز اور پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کے نام کر دی.
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر شمالی وزیرستان میں پروقار تقریب، لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت