تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

Aug 14, 2024 | 20:23:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) جمعرات کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور، کرک،کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان، کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

صوبہ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال،تلہ گنگ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نور پور تھل، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گر دو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اورسانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اوربدین میں بھی ہلکی بارش /بوندا باندی کی توقع ہے، اسی طرح کشمیر میں بارش جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

انتباہ: 

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج رات سے 17 اگست کے دوران طوفانی بارشوں کے باعث نوشہرہ، صوابی، مردان،چارسدہ، پشاور، بونیر، سیدو شریف، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، بالاکوٹ، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، مری، گلیات اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر پی ٹی آئی کو زور دار جھٹکا، اہم عہدیدار مستعفی

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ ، مردان، چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

مزیدخبریں