’’میں نےآج  تک اس سے بہتر تقریر نہیں سنی‘‘ چودھری شجاعت کا آرمی چیف کے خطاب پر ردِ عمل

Aug 14, 2024 | 20:44:PM
’’میں نےآج  تک اس سے بہتر تقریر نہیں سنی‘‘ چودھری شجاعت کا آرمی چیف کے خطاب پر ردِ عمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کا آرمی چیف کے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نےآج  تک اس سے بہتر تقریر نہیں سنی۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنے خصوصی  بیان میں  کہا ہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیر کا بیان ان کی سوچ کا مظہر ہے، میں نےآج  تک اس سے بہتر تقریر نہیں سنی، اس موقع پر میں فوج کے سپاہیوں کے نام ایک تحفہ کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے سب سے اونچے مقام پر سب سے بڑا پرچم لہرانے کا ریکارڈ قائم کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کو یہ تجویز دی ہے کہ ہر علاقے کی شاہراہ پر وہاں کے شہید سپاہیوں کے نام آویزاں کیے جائیں تاکہ مقامی افراد کو بھی اس بات پر فخر محسوس ہو۔