نتاشا کو طلاق دینے کے بعد پانڈیا اور برطانوی اداکارہ میں قربتیں

Aug 14, 2024 | 21:06:PM
 نتاشا کو طلاق دینے کے بعد پانڈیا اور برطانوی اداکارہ میں قربتیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا  نے حال ہی میں اہلیہ نتاشا  سٹینکوویچ کو طلاق کے بعد  معروف برطانوی اداکارہ و گلوکارہ جیسمین والیا کے ساتھ قربتیں بڑھنے لگیں ۔

ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے،گزشتہ ماہ ہاردک پانڈیا اور نتاشاسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی،طلاق کے بعد نتاشا نے بھارت بھی چھوڑ دیا ہے تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب پانڈیا ایک اور برطانوی اداکارہ کے ساتھ نظر آنے لگے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق پانڈیا اور جیسمین ایک ساتھ یونان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور دونوں ایک ہی مقام ہی اپنے اپنے اکاؤنٹس پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں جس سے یہی اندازہ لگایا جا رہا ہے دونوں ایک ساتھ موجود ہیں۔

جیسمین والیا انگلینڈ کے شہر ایسکیس میں پیدا ہوئی ہیں اور وہ انگلش، ہندی اور پنجابی میں گانے گا چکی ہیں،اس کے علاوہ جیسمین نے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم سونو کی ٹیٹو کی سویٹی کا گیت ’بوم ڈگی ڈگی‘ بھی گایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6 پاکستانی نوجوانوں نے برزل پاس پر 200 فٹ لمبا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کردیا