عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گرفتار

Aug 14, 2024 | 22:25:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان کی سہولت کاری کا الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا، ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے اور انہیں اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔

 ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو آگاہ کردیا گیا، تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ان دنوں راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

مزیدخبریں