کوئٹہ: ریلوے اسٹیشن کے قریب دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 دستی بم حملے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوٹل پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ دوسرا حملہ دوسرا ریلوے اسٹیشن کو جوائنٹ روڈ سے ملانے والی پل کے قریب ہوا، دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد امداد کی فراہمی کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے کا ایک زخمی سراج ولد ممتاز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر پی ٹی آئی کے حق میں ریلی نکالنا کارکنان کو مہنگا پڑ گیا
واضح رہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔