سیاسی صورتحال اور عدلیہ کے فیصلوں پر مشاورت کیلئے ن لیگ کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)مسلم لیگ ن نے پارٹی مشاورت کیلئے کل اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عدلیہ کے فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن نے کل دوپہر میں مشاورتی اجلاس طلب کر لیا،اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف کرینگے،پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، احسن اقبال، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزراء، سینئر پارٹی قائدین سمیت پارٹی کی دیگر اعلی قیادت بھی میں شریک ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر ظفر مرزا عوام پاکستان پارٹی کے ترجمان مقرر
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں پر تفصیلی مشاورت ہو گی اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مشاورتی اجلاس پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف نے طلب کیا ہے جو کہ کل دوپہر پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔