ڈی آئی خان دہشتگردی پر علمائے کرام کا دکھ اورافسوس کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مختلف مدارس اور جامعات سے منسلک علمائے کرام نے ڈی آئی خان دہشتگردی پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیوز پیغامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا ڈاکٹر عطا الرحمن نے اپنے ویڈیو پیغامات میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان میں ہونے والی دہشتگردی میں پاک فوج کے 23 جوان وطن پر قربان ہو گئے،ایسی دہشتگردانہ کارروائیوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔
مولانا محمد شعیب نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،پاکستانی قوم کے عزم کو یہ دہشتگرد متزلزل نہیں کر سکتے،ہم اپنے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے دہشتگرد عناصر کے آلہ کار نہ بنیں،انہوں نےعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے عسکری اداروں کو مضبوط کریں۔
مولانا عبدالرحمن نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور اسلام کی سربلندی کے لئے ہمارے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،پوری قوم عسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ایک تھے اور ایک رہیں گے۔
مولانا محمد طیب قریشی نےپاکستان بھر کے علماء اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،دہشتگردوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،پاک فوج پر حملہ پاکستان اور عالم اسلام پر حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ درابن میں چوکی پر خودکش حملے کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی اور 23بہادر جوانوں ے جام شہادت نوش کیا۔