ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا: سٹیٹ بینک 

Dec 14, 2023 | 18:39:PM
ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا: سٹیٹ بینک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کے ذخائر 7.02 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.04 ارب ڈالر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.90 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، ملکی مجموعی ذخائر 9.90 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12.10 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12.20 ارب ڈالر ہوگئے۔