چین میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں سٹیٹ ڈنر

عوام کی خدمت اورفلاح وبہبود کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں: وائس گورنر گوانگ ژو

Dec 14, 2024 | 10:46:AM
چین میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں سٹیٹ ڈنر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چین میں موجودوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف گوانگ ژو پہنچ گئیں جہاں انہوں نے  گوانگ ژو کے وائس گورنر مسٹر زینگ گوزی کی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گونگ ژو پہنچ گئی ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کے اعزاز میں خصوصی سٹیٹ ڈنربھی گیا گیا، اس موقع پر مریم نواز شریف نے پر تپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وفد کی پزیرائی اور پرتپاک خیر مقدم ہمیشہ یاد رہے گا ۔ 

مزید پڑھیں:ن لیگ کا آفس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین ایک دوسرے سے اخلاص کی ڈوری میں بندھے ہیں،چین تاریخ کے ہر موڑ پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑارہا،پاکستان اورچین کے عوام بھی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں،دورہ چین بصیرت افروز ہے، بہت کچھ جاننے سمجھنے اور دیکھنے کا موقع ملا،مجھے یقین ہے کہ پنجاب کے عوام دورے چین کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہوں گے۔ 

 گوانگ ژو  کے وائس چیئر مین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی آمد کو خوش بختی سمجھتے ہیں،عوام کی خدمت اورفلاح وبہبود کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔