یکم جنوری سے ارکان پنجاب اسمبلی اوروزراء کی تنخواہوں میں اضافہ
بل پنجاب اسمبلی کےاجلاس کے ایجنڈے میں شامل،رکن اسمبلی کی تنخواہ 5لاکھ ہوجائےگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)نئے سال کی آمدآمدہے اورنئے سال کےآغاز کے ساتھ ہی اراکین اسمبلی،وزراء،مشیران اور معاونین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو جائیگا۔
اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے تنخواہوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سول نافرمانی تحریک ملک دشمنی: گورنر پنجاب
اراکین کی تنخواہوں کے اضافے کابل پیرکےپنجاب اسمبلی کےاجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے،بل کی منظوری کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 5لاکھ روپے ہو جائےگی۔