"پشپا2"کے سپرسٹارالوارجن جیل سے رہا،مداحوں سے معافی مانگ لی
جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے،متاثرہ فیملی سے تعزیت کرتا ہوں،پولیس سے تعاون جاری رکھوں گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سپرہٹ تامل فلم " پشپا2" کے سپرسٹار الو ارجن کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپرسٹار الو ارجن کو آج صبح حیدرآباد دکن کی جیل سے رہا کیا گیا،جیل سے رہائی کے بعد الو ارجن نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے اور میں معذرت خواہ ہوں،اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ فکر کی کوئی بات نہیں۔
الوارجن نے مزید کہا کہ افسوس ناک واقعہ میں متاثرہ فیملی سے تعزیت کرتا ہوں،جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے،میں قانون کی پابندی کرنے والا شہری ہوں اور مقدمے کے سلسلے میں پولیس سے تعاون جاری رکھوں گا۔
یہ بھی پٖڑھیں:لیجنڈزدلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
یاد رہے کہ سپرسٹار الو ارجن کوگزشتہ روز حیدرآباد دکن میں پولیس نے"پشپا 2" کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار کیا تھا،4 دسمبر کو"پشپا 2" کی ریلیز کے موقع پر بھگدڑ میں 39 سالہ خاتون ہلاک اوران کا بیٹازخمی ہوگیا تھا۔