جنیدخان دلجیت دوسانجھ اورارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند
زیادہ سکون گلوکاری میں ملتا ہے، ایکشن اور کامیڈی فلمیں اور کہانیاں پسند ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار و گلوکار جنید خان نے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اور گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو موجودہ دور کے بہترین گلوکار قراردے دیا۔
جنید خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اورمختلف معاملات پر کھل کرخیالات کاظہار کیا۔
پروگرام کے دوران جنیدخان نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک سے مائننگ انجنیئرنگ کی ڈگری لے رکھی ہے لیکن مائننگ کی کبھی ملازمت نہیں کی اور نہ انہیں مائننگ کے شعبے میں کام کرنے کی خواہش ہے۔
جنیدخان نے بتایاکہ انہیں بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا،اس لیے وہ گلوکار بنے لیکن اپنے ہی گانوں کی ویڈیوز میں آنے کے بعد انہیں اداکاری کرنے کا خیال بھی آیا،پہلی بار انہیں جواد بشیر نے اداکاری کی پیش کش کی اور ان کا پہلا ہی کردار موسیقار کا تھا اس لیے انہوں نے پیشکش قبول کی پھر دوسرے کردار بھی ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں:"پشپا2"کے سپرسٹارالوارجن جیل سے رہا،مداحوں سے معافی مانگ لی
ایک سوال کے جواب میں جنیدخان نے بتایا کہ انہیں ایکشن اور کامیڈی فلمیں اور کہانیاں پسند ہیں اس لیے انہیں ریتک روشن، سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکار پسند ہیں، ماضی میں انہیں مادھوری ڈکشٹ بہت پسند تھی، آج کل انہیں کیارہ اڈوانی اچھی لگتی ہیں۔
جنید خان نے اعتراف کیا کہ انہیں اداکاری کے مقابلے گلوکاری میں زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ گلوکاری میں وہ اپنی ہی لکھی ہوئی شاعری کو اپنی موسیقی اور آواز میں گاتے ہیں،اگر انہیں آج بھی موقع ملے تو وہ بھارتی گلوکار واداکار دلجیت دوسانجھ اور گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔
معروف اداکارنے مزیدکہاکہ اداکاری میں وہ کسی دوسرے شخص کی لکھی ہوئی کہانی پر دوسروں کی ہدایات پر پرفارم کرتے ہیں اس لیے انہیں زیادہ سکون گلوکاری میں ملتا ہے۔