پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر کو ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو بلانے کی ایڈوائس بھیجی ہے، مشترکہ اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن سمیت آٹھ بلز کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت اور جے یو آئی ف کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
یاد رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے مدارس بل پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اور صدر آصف زرداری نے بل کو اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔