جاوید شیخ کے شوبز انڈسٹری میں 50سال مکمل،اداکار کے اعزاز میں شاندار تقریب

Dec 14, 2024 | 22:03:PM

(زین مدنی)اداکار جاوید شیخ نے شوبز انڈسٹری میں پچاس سال مکمل کرلیے، جس پر کراچی میں ایک تقریب کے دوران انہیں مبارکباد دی گئی اور جاوید شیخ نے دوستوں کا شکریہ بھی  ادا کیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار جاوید شیخ نے اپنے فنی کیریئر میں شاندار پچاس سال مکمل کر لیے ہیں, شوبز کی دنیا میں اپنی گولڈن جوبلی کی تکمیل پر جاوید شیخ نے کراچی میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا، جس میں پروڈیوسر صفدر ملک اور معروف ڈائریکٹر شہزاد رفیق کی فلم "ویلکم ٹو پنجاب" کی شوٹنگ کے دوران کیک کاٹا گیا, اس موقع پر شوبز کی کئی نامور شخصیات  جن میں اداکار قیصر پیا، بشریٰ انصاری، پروڈیوسر صفدر ملک اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ 

تقریب میں شریک تمام افراد نے جاوید شیخ کو ان کی فنی کامیابیوں پر دل سے مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ڈائریکٹر شہزاد رفیق اور پروڈیوسر صفدر ملک نے جاوید شیخ کی کامیابیوں کو سراہا اور ان کی محنت و لگن کو بے حد اہمیت دیا۔

تقریب کے اختتام میں جاوید شیخ نے بھی اپنی مسکراہٹ کے ساتھ تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی کا کریڈٹ اپنے دوستوں، ساتھیوں اور شوبز انڈسٹری کے تمام افراد کو دیتے ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ اس سفر میں ان کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارا سری دیوی کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف

مزیدخبریں