(راؤدلشاد)پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتےمیں متوقع،28فروری تک پنجاب اسمبلی اسپیکر، ڈپٹی اسپیکراورقائد ایوان کا چناؤ کیاجائیگا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس امیدواروں کی کامیابی کےگزٹ نوٹیفکیشن سے مشروط کردیا گیا ،الیکشن ایکٹ2017کےسیکشن98کےتحت تاحال حتمی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا
الیکشن ایکٹ2017کےحتمی نوٹیفکیشن کےبعدتمام ارکان اسمبلی کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگا،ارکان اسمبلی کاحتمی نوٹیفکیشن22فروری سےقبل جاری کرنالازم ہے۔
22فروری کےبعد3روزمیں آزادارکان اسمبلی کوکسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہوگی،آزاد ارکان کاسیاسی جماعت کوجوائن کرنےسےخواتین ،اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کانوٹیفکیشن جاری ہوگا،25فروری تک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کامرحلہ مکمل ہوگا،گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراپرگورنر پنجاب بلیغ الرحمان پنجاب اسمبلی کااجلاس طلب کریں گے۔
ضرور پڑھیں:شہبازشریف، حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی
پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں سب سےپہلےنومنتخب ارکان اسمبلی کا حلف ہوگا،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے،پنجاب اسمبلی کےفعال ہوتےہی سب سےپہلےاسپیکر پنجاب اسمبلی کا چناؤ ہوگا،اسپیکر پنجاب اسمبلی کاچناؤخفیہ رائےشماری سے ہوگا،نیا اسپیکرپنجاب اسمبلی ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کرائے گا،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کاالیکشن مکمل ہونے پرقائد ایوان کا چناؤ ہوگا ۔