گیس قیمتوں میں اضافہ،آئی ایم ایف کو دی گئی ڈیڈلائن کل ختم ہوجائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم شیخ)آئی ایم ایف کو دی گئی یقین دہانی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہوجائے گی، گیس کی قیمتوں کی منظوری کیلئے ای سی سی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا گیا۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس 3 بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں کی منظوری کیلئے ای سی سی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر ای سی سی کا اجلاس 3 بجے ہوگا،اجلاس میں گیس کی قیمتوں کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی،گذشتہ روزای سی سی گیس قیمتوں کی سمری پرفیصلہ نہیں کرسکی تھی۔
ضرور پڑھیں:مسلم لیگ ن کیجانب سے شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کیلئے نامزد
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نےگیس قیمتوں کی سمری پرمزید غورکرنےکافیصلہ کیاتھا ،حکومت نےآئی ایم ایف کو15 فروری تک گیس قیمت میں اضافے کےنوٹیفیکشن کی یقین دہانی کرا رکھی ہے،اوگرا نےگیس قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا تھا۔