( 24نیوز )عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے اور اب نئی پارلیمان کا اجلاس بلانے کی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں، صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دیں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی تاریخ کی سفارش وزیرپارلیمانی امور مرتضٰی سولنگی کریں گے کیونکہ قانون کے مطابق انتخابات کے بعد نگران وزیر پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سفارش نگران وزیراعظم کو کرتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ سفارش سمری کی شکل میں نگران وزیراعظم کو جائے گی، نگران وزیراعظم سمری کی منظوری دے کر صدر کو مقررہ تاریخ پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس کریں گے، اس کے بعد صدر مملکت قومی اسملبی کا اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ مہنگائی پر قابو پانے کیلئےپرائس کنٹرول آرڈیننس میں توسیع