(اعجاز جمالی)پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے رابطوں کے دعوﺅں کی تردیدکردی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے شیر افضل مروت سے رابطے کی کوئی بات نہیں کی،آصف زرداری سنجیدہ سیاسی شخصیات سے رابطوں کو ترجیح دیتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شیر افضل مروت کو غیر سنجیدہ شخص سمجھتی ہے،پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔
یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے گزشتہ روز آصف زرداری کی جانب سے رابطوں کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ایک اور نومنتخب رکن اسمبلی عمران خان کو دغا دے گیا