سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کا آج آخری دن

Feb 14, 2025 | 09:35:AM
سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کا آج آخری دن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کا آج آخری دن ہے ۔

وزارت مذہبی امورکی جانب سے کہاگیاہے کہ عازمینِ حج متعلقہ بینک برانچ سے حج واجبات کی کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں، تیسری قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں درخواست منسوخ کی جا سکتی ہے۔

عازمینِ حج قربانی، شارٹ سے لانگ دورانیہ، کمرے کی سہولت اور روانگی کا مقام بینک میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرویز پرٹول ٹیکس اضافے کیخلاف درخواست پر وفاق کونوٹس

حج 2024 میں بچت کے پونے پانچ ارب روپے کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے، اکثر بینکوں نے گزشتہ سال کے حجاج کے اکاؤنٹس میں رقوم بھجوا دی ہیں، گزشتہ سال کے حجاج اپنی متعلقہ بینک برانچ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔