لاہورمیں آئندہ ہفتے بارشیں: محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کردی

آلودہ شہروں میں لاہورکاپہلانمبر،شہری خود کو محفوظ رکھنے کیلئے ماسک پہنیں،ماہرین

Feb 14, 2025 | 10:18:AM
لاہورمیں آئندہ ہفتے بارشیں: محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ،احسن عباسی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہورمیں بارش کی پیش گوئی کردی۔

لاہور میں آج سورج کرنیں بکھیرنے میں مصروف ہے  جس سے سردی اور خنکی میں کمی واقع ہوئی ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور کم سے کم 9 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے اورپانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی،آئندہ ہفتے شہر میں چالیس فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔

آلودہ شہروں میں لاہور پہلے نمبرپرموجود ہے،ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 228 ریکارڈکیاگیاہے،ماہرین کی جانب سے شہریوں کو آلودہ فضا سے خود کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری طرف کراچی میں ہواؤں کا رخ ایک بار پھر تبدیل ہوگیاہے،شہر میں مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی دھند کے ساتھ خنکی محسوس کی جارہی ہے،شہر میں آج دن کے اوقات میں گرمی کا راج برقرار رہے گا،شہرکا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری ہے،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانےکا امکان ہے۔

یہ بھی پٖڑھیں:سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کا آج آخری دن

اے کیو آئی کے مطابق شہرکا فضائی معیار تاحال مضر ہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی25ویں اورپاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں 7ویں نمبر پر آ گیا ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 116 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈکی گئی ہے۔