صائم ایوب  ایک اور گیم میں ماسٹر نکلے، ویڈیو وائرل 

Feb 14, 2025 | 12:35:PM
صائم ایوب  ایک اور گیم میں ماسٹر نکلے، ویڈیو وائرل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے بیٹسمین صائم ایوب  ایک اور کھیل کے ماسٹر نکلے۔ باؤلنگ ایکشن کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صائم ایوب صرف بیٹنگ ہی نہیں بلکہ باؤلنگ پر بھی کافی مہارت رکھتے ہیں۔

  پاکستانی بیٹسمین نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے پوانٹس ٹیبل پر 91 پوائنس اسکور کیے۔ویڈیو کے آخر میں صائم ایوب کچھ لوگوں کے ہمراہ کھانا کھاتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ہانیہ عامر اور صائم ایوب کی لندن میں ملاقات، ویڈیو وائرل 

 اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے کچھ صارفین صائم ایوب کی بولنگ میں مہارت کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں تو کچھ کی جانب سے اُنہیں میڈیا سے دور رہنے اور اپنے علاج پر توجہ دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صائم ایوب آج کل اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں اور اس دوران اُنہوں نے کچھ فنڈ ریزنگ ایونٹس میں بھی شرکت کی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:صائم ایوب کی سرجری؟ڈاکٹر کاایک اوراہم فیصلہ سامنےآگیا   

ان وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں ایک خاتون مداح صائم ایوب کے ساتھ بدتمیزی سے بات کرتے نظر آ ئیں۔  خاتون مداح نے صائم ایوب سے ایک تصویر کی فرمائش کی اور اپنے دوست سے کہا کہ ہماری ایک تصویر بناؤ پھر بیٹسمین سے ان کا حال احوال اور پاکستان واپسی کے بارے پوچھنے لگیں۔ جس پر صائم ایوب خاتون مداح کے سوالات کو نظر انداز کر کے اپنی گاڑی کی طرف بڑھنے لگے تو خاتون نے انہیں طنز کا نشانہ بنایا۔