وفاقی حکومت کے مجموعی قرض  بلند سطح پر پہنچ گئے

Feb 14, 2025 | 18:10:PM

( اشرف خان)  وفاقی حکومت کے قرض میں اضافے کا سلسلہ جاری ،دسمبر 24 میں حکومت کے مجموعی قرضے ماہانہ 1.80 فیصد اور سالانہ 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،دسمبر 2024 میں  حکومت کے مجموعی قرضے 71 ہزار 657 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئے۔ 

 رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 70 ہزار 363 ارب روپے تھا دسمبر 2023 میں حکومت کے مجموعی قرضے 65 ہزار 188 ارب روپے تھے ،حکومت کے مقامی قرض ماہانہ 2.70 فیصد اور سالانہ 17 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 24 میں حکومت کے مقامی قرض 49 ہزار 883 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ،دسمبر 23 میں حکومت کے مقامی قرض 42 ہزار 588 ارب روپے تھا،نومبر 24 میں مقامی قرض 48 ہزار 558 ارب روپے رہا تھا  ،وفاقی حکومت کے بیرونی قرض میں ماہانہ 3.70 فیصد کمی جبکہ سالانہ 0.10 فیصد کمی ہوئی ،دسمبر 24 میں حکومت کے بیرونی قرض گھٹ کر   22 ہزار 764 ارب روپے پر آگیا، دسمبر 23 میں حکومت کے بیرونی قرض 22 ہزار 601 ارب روپے تھا ۔نومبر میں حکومت کے بیرونی قرض 21 ہزار 777 ارب روپے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت قابو سے باہر ،ریکارڈ قائم

مزیدخبریں