انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستاہو گیا

Feb 14, 2025 | 18:13:PM

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر  5 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 279.26  روپے سے کم ہوکر  279.21 روپے پر  بند ہوا۔

دوسری جانب  سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام  ہوا،100 انڈیکس 478 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 1لاکھ 12ہزار 85 کی سطح پر بند ہوا ،آج23 ارب روپے مالیت کے 45کروڑ سے زائدشئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،نیا ریکارڈ قائم

مزیدخبریں