(عثمان خادم کمبوہ) تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے وسیم اختر رامے کی پی ٹی آئی میں واپسی ہوگئی۔پارٹی چھوڑ کر جانے والے وسیم اکرم رامے کو پارٹی میں اہم عہدے سے بھی نواز دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وسیم اختر رامے سانحہ 9مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان کا حصہ بن گئے تھے،وسیم اختر رامے کو ایڈمنسٹریٹو ہیڈ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب مقرر کردیا گیا،وسیم رامے کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
چئیرمین پارٹی مینجمنٹ سیل پی ٹی آئی شیر علی ارباب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،وسیم اختر رامے کو 1ہ جنوری کو نوٹیفائی کیا گیا،باقاعدہ نوٹیفکیشن 3 ہفتے بعد جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت قابو سے باہر ،ریکارڈ قائم