(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں خالی آسامیوں پر ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے لئے 28 فروری کو اجلاس طلب کر لیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دو بجے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خالی آسامیوں پر ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے لئے 28 فروری کو ہونیوالے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لئے 8 سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا ،
جوڈیشل کمیشن نے8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں کے متعلق ممبران جوڈیشل کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا ،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غضنفر علی خان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ،،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ ، سیشن جج مسز شاہدہ سعید اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ،سیشن جج ابہر گل خان کو لاہور ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے کے حوالے سے ناموں پر غور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت قابو سے باہر ،ریکارڈ قائم