ظلم رہے اور امن بھی ہو،مقبوضہ کشمیر میں شب برات کی عبادات پرپابندی عائد

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مذہبی تہوار شب برات کی عبادات پرپابندی عائد کردی۔سرینگر جامع مسجد کو عبادت کے لیےبندکردیا۔
رپورٹ کے مطابق حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ آج ہمیں نماز جمعہ ادا کرنےکی بھی اجازت نہیں ملی،قابض فوج نے سرینگر جامع مسجد کو عبادت کے لیےبندکردیا،جامع مسجد کو بار بار بند کرکے کشمیری مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔
میرواعظ عمرفاروق نےمزیدکہامجھے بتایا جارہا ہےکہ میری زندگی کوشدید خطرہ لاحق ہے،جن کو خطرات لاحق ہوتےہیں کیا سب کوگھروں میں نظر بند کیا جاتا ہے،بھارتی حکومت جامع مسجد جیسےمقدس مقام کوبارباربندکرنے سے باز آئے۔
یہ بھی پڑھیں:ویلنٹائن ڈے کا پہلا رزلٹ آ گیا،محبوب کی دھلائی،ٹنڈ کر دی