BCCI کا 10نکاتی ضابطہ اخلاق، گوتم گمبھیر کیلئے مشکلات کھڑی کریگا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب رپورٹ)بھارتی کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں نظم وضبط، یکجہتی اور ٹیم کے مثبت ماحول کو یقینی بنانے کی غرض سے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق متعارف کرایا، جس میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بھرپور تجاویز شامل تھیں،لیکن یہ 10 نکاتی ضابطہ ہیڈ کوچ کیلئےبھی مشکلات کھڑی کرنے والا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے نئے قوانین کے مطابق سپورٹ اسٹاف کے نجی معاونین یا منیجرز کو ٹیم کی بس میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، نہ ہی وہ اس ہوٹل میں رہ سکیں گے جہاں سپورٹ اسٹاف یا کھلاڑی ٹھہرے ہوئے ہوں گے۔گوتم گمبھیر کے پرسنل اسسٹنٹ جو آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کے دورہ کے دوران ان کے ساتھ ساتھ رہے تھےکو ٹور کے بعد بی سی سی آئی کے عتاب کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب بورڈ چاہتا ہے کہ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کےد وران ایسا کوئی معاملہ پیش نہ آئے۔رپورٹس یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب سپورٹ اسٹاف کے پی اے اس ہوٹل میں نہیں رہ سکیں گے جس میں ٹیم ٹھہری ہوگی۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران گوتم گمبھیر وہ واحد کوچنگ اسٹاف تھے جن کے پاس پرسنل اسسٹنٹ تھا۔ اب بورڈ کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے ضوابط کے بعد گوتم گمبھیر ایسا نہیں کر سکیں گے۔بارڈر گواسکر ٹرافی کے بعد بی سی سی آئی کے عہدے دار نے گوتم گمبھیر کے پی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیڈ کوچ کا پی اے اس گاڑی میں کیوں بیٹھا ہوا تھا جو سلیکٹرز کیلئےمختص تھی۔ سلیکٹرز کسی تیسرے غیر متعلقہ شخص کے سامنے ٹیم کی بات نہیں کر سکتے۔ اس کو ایڈیلیڈ میں بی سی سی آئی کے ہاسپیٹیلیٹی بکس میں جگہ کیوں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ظلم رہے اور امن بھی ہو،مقبوضہ کشمیر میں شب برات کی عبادات پرپابندی عائد