ایوان عدل کے باہر وکلاء کا ڈی ایس پی محمد سرور اعوان پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد) ایوان عدل کے باہر وکلاء کا ڈی ایس پی محمد سرور اعوان پر تشدد، متاثرہ ڈی ایس پی کو طبی امداد کے لئے پولیس لائنز کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق وکلاء کی ہوائی فائرنگ روکنے کے دوران نامعلوم وکلاء نے ڈی ایس پی کو کرسی ماری جس سے انہیں اندرونی چوٹیں آئیں، متاثرہ ڈی ایس پی کو طبی امداد کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی ایس پی محمد سرور اعوان ڈویژنل آفیسر ڈولفن سکواڈ سٹی ڈویژن تعینات ہیں جنہیں گزشتہ روز پنجاب پولیس کا غازی قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی چیئرمین کا ردعمل، تہلکہ خیز اعلان کر دیا
واضح رہے کہ سرور اعوان 2008 میں پولیس مقابلے میں بھی زخمی ہوئے تھے۔