فرد واحد ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتا، چودھری سالک حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا شہزاد)چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری سالک حسین نے کہاہے کہ اس وقت ٹریند یہ چلا یا جارہا ہے کہ ایک ہی شخص مسائل حل کر سکتا ہے حالانکہ حقیقت میں فرد واحد ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔
گجرات میں این اے 64کے امیدوار چودھری سالک حسین نے اپنی رہائشگاہ پرمرکزی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کل عوام ایک مقبول لیڈر کے منشور کیساتھ ہیں اسکی وجہ صرف اس نے عوام کو امید لگا ئی تھی کہ بحرانوں سے وہی نکال سکتا ہے جبکہ دوسر ی پارٹیوں نے عوام کو مایوس کیا ہے عوام کو دیکھنا ہوگا کہ انکی بہتر نمائندگی کا حق کون ادا کرسکتا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ الیکشن میں پرانے مسترد لوگ نئے نعروں کیساتھ میدان میں آئے ہیں،گجرات میں 10سال سے جو ہوتا رہا اس سے خاندان کی صرف بدنامی ہوئی،اب ایسا نہیں ہوگا ہم پیسہ نہیں ظہور الٰہی طرز کی سیاست کر کے عز ت کمائیں گے،ایسے کام کرینگے کہ کوئی بھی خاندان کی عزت پر سوال نہ اٹھا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہاکہ عوام نے ہمارے خاندان کو ہمیشہ عزت دی انہی کی وجہ سے ہمیں وزارتیں عہدے ملے، اقتدارمیں آکر خاندان کے کچھ افراد نے اپنے مفادات کو ترجیح دی جس سے کرپشن کے سکینڈل بھی بنے،15سال تک یہاں بیٹھنے والوں نے نہ صرف بھیس بدلا بلکہ جماعت بھی بدلی مگر طور طریقے تبدیل نہیں کئے۔
ان کاکہناتھا کہ اس وقت ٹریند یہ چلا یا جارہا ہے کہ ایک ہی شخص مسائل کا حل کر سکتا ہے حالانکہ حقیقت میں فرد واحد ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی