(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے8خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کی حمایت سے خارجیوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔
سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا، ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
مزید پرھیں:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،27دہشتگرد ہلاک
علاوہ ازیں ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج مارے گئے، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔