چیئرمین پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو پھر سے فعال کرنے کا فیصلہ

Jul 14, 2024 | 00:07:AM

(24 نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے اور اچھی پرفارمنس کیلئے کھلاڑیوں کو بہتر تربیت اور سہولیات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان آئندہ ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کا پروگرام دیں گے، ندیم خان کوچز کی مشاورت سے این سی اے اور ہائی پرفارمنس سنٹرز کیلئے پروگرام تیار کر رہے ہیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کیلئے کام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟شاہین آفریدی نے پی سی بی کو آگاہ کردیا

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کیلئےجونیئرکوچز بھی رکھنے کا فیصلہ کیاگیا، ماضی کی طرح کھلاڑیوں کو باولنگ ، بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور فیلڈنگ کی تربیت دی جائے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت کوالٹی سپینر، آل راونڈ اور پاور ہیٹرز کی بھی کمی کا سامنا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کو فیلڈنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہے جس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کیا جائے گا۔

مزیدخبریں