لاہور پولیس عمران خان اور بشریٰ بی بی کا بیان قلمبند کرنے میں ناکام

Jul 14, 2024 | 10:17:AM
لاہور پولیس عمران خان اور بشریٰ بی بی کا بیان قلمبند کرنے میں ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی )لاہور سے اڈیالہ جیل جانے والی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے  پوچھ گچھ نہ کر سکی ، راولپنڈی جانے والی پولیس کی تفتیشی ٹیم لاہور واپسی کیلئے روانہ ہو گئی ۔
پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ سانحہ 9مئی کے مقدمات کی تفتیش، انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود رہی ۔ انویسٹی گیشن ونگ کی خصوصی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے بیانات قلمبند نہیں کرسکی،9مئی کے 3 مقدمات میں لاہور اے ٹی سی بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کرچکی۔ٹیم ناکام ہوکر واپس لاہور آگئی ۔

ضرور پڑھیں:عدت نکاح کیس کا 28 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ  کونئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کر لیا گیا،دونوں کوڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نےگرفتارکیا۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرتحائف خلاف قانون لینے اوربیچنے کاالزام ہے،تحائف میں گھڑیاں ،ہیرے اور سونے کےسیٹ شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق گراف واچ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔
عدت نکاح کیس میں روبکار جاری ہونےکےبعد نیب ٹیم نے دوبارہ گرفتاری کے قانونی تقاصے پورے کیے،بشریٰ بی بی کو گیٹ نمبر 3 سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا،انہیں اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدت نکاح کیس میں رہائی کی روبکار تو جاری کردی تاہم 5 دیگر کیسز میں روبکار جاری نہ ہونے کے سبب ان کی رہائی ممکن نہیں۔