8 اور 9 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

Jul 14, 2024 | 14:33:PM
8 اور 9 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پرونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 اور 9 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھ کرحفاظتی تدابیراختیارکریں، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں اور خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے، دریاؤں، ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کریں۔

ٰیہ بھی پڑھیں:ثناء جاوید کا پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ڈنر، ویڈیو وائرل

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 8 اور 9 محرم الحرام کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔

یاد رہے پنجاب میں جمعےکے دن ہونے والی طوفانی بارشوں میں بھی سے 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔