سینئر اداکار منظور قریشی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی سینئر اداکار و ڈرامہ پروڈیوسر منظور قریشی نے طویل عرصہ شوبز انڈسٹری سے جڑے رہنے کے بعد اداکاری کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔
منظور قریشی کا شمار پاکستان کے ان سینئر فنکاروں میں ہوتا ہے جو طویل مدت لوگوں کے دلوں پر راج کرتے نظر آئے اور اس دوران وہ ناصرف ڈراما بلکہ ریڈیو اور فلموں میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔
انہوں نے فلم 'جناح دا مووی' کے ڈببنگ ڈائیریکٹر اور ڈائیلاگ رائیٹر کے طور پر بھی اپنے فن کا لوہا منوایا,ڈرامہ" کس کی آئیگی بارات" میں "خالد بھانجی" کا کردار بھی نبھایا جو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
منظور قریشی نے 6 دہائیوں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنے رہنے کے بعد بالآخر اس انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم فیس بُک پر جاری کیے گئے بیان میں لکھا کہ ' خیرباد شوبز، ایک ٹیلی فلم اور ٹی وی اشتہار کو مکمل کرنے کے بعد اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہنے کا ارادہ کرلیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں:ثناء جاوید کا پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ڈنر، ویڈیو وائرل
منظور قریشی نے لکھا کہ '60 سال کے عرصے میں شوبز میں بہت بہترین وقت گزارا اور ریڈیو پاکستان، صحافت اور پاکستان ٹیلی ویژن میں کام کرتے ہوئے ساتھیوں کی محبت اور پیار سے بے حد محظوظ ہوا'۔
اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں منظور قریشی کے مداح جہاں ان کی شوبز انڈسٹری سے رخصتی پر اظہارِ افسوس کرتے دکھے وہیں اپنے محبت سے بھرے پیغامات میں ان کے 60 سالہ شاندار کریئر کو سرہاتے بھی نظر آئے۔