گورنر خیبر پختونخوا اور سندھ کی ملاقات ،دونوں صوبوں کے مابین مختلف امور پر تبادلہ خیال

Jul 14, 2024 | 18:00:PM
گورنر خیبر پختونخوا اور سندھ کی ملاقات ،دونوں صوبوں کے مابین مختلف امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر سندھ  کامران ٹیسوری سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس سندھ  کا دورہ کیا جہاں سندھ کےگورنر کامران ٹیسوری نےان کا استقبال کیا ، گورنر خیبرپختونخوا   کی گورنر ہاؤس سندھ آمد  پر دونوں صوبوں کے گورنرز کےدرمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ سندھ میں سیاسی، معاشی، امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں صوبوں کے مابین تجارتی، عوامی بہبود کے امور سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ,خیبرپختونخوا اور سندھ میں اعلٰی تعلیم کا معیار، یونیورسٹیوں کی تعلیمی، مالی، انتظامی امور سے متعلق بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی، ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار  کیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں امن سے ہی ترقی و خوشحالی ممکن ہے،کراچی سے براستہ خیبرپختونخوا طورخم بارڈر تک کاروباری آمدورفت کو سہل بنانا ہو گا،خیبرپختونخوا کی بڑی آبادی کراچی میں کاروباری شعبہ میں فعال کردار ادا کر رہی ہے،کاروباری شعبہ کی ترقی کیلئےسندھ میں مقیم خیبرپختونخوا کی تاجربرادری کو سہولیات فراہم ہونی چاہئیں،کامران ٹیسوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا صوبہ سیاحتی و کاروباری اعتبار اور جغرافیائی حیثیت سے انتہائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان اغواء

ٹیگز: