(عثمان خادم) پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے حلف نامے جمع کروانے کے لئے پی ٹی آئی نے تمام ایم پی ایز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی۔
پارٹی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اراکین کو حلف نامے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، پارٹی نے کل رات 12 بجے سے قبل پارٹی سیکریٹریٹ اسلام آباد پہنچنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کتنے آزاد امیدواروں نے ابتک پارٹی وابستگی کیلئے بیان حلفی جمع نہیں کروائے؟ اہم خبر آگئی