سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرقاتلانہ حملہ، اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر بہت افسوس ہوا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نےسابق صدر کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ حملے میں دیگر زخمیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا ، ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کر رہے ہیں،انہوں نے سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں برداشت کرنے اور تحمل کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا، بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ سیاست میں تشدد کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منتخب نمائیندگان پر پی ٹی آئی میں شامل نہ ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: عمر ایوب