(وقاص احمد) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا،انویسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جناح ہاؤس حملے کےمقدمے میں گرفتاری ڈال لی۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی،لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابط گرفتاری ڈالی،ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت نومئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سےبانی پی ٹی آئی کولاہورمنتقل کرنےکی استدعا کی،عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنےکی اجازت نہیں دی۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کےذریعے لاہورکی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے،جناح ہاؤس حملے سےمتعلق تفتیش کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی،بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں،4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروارکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کتنے آزاد امیدواروں نے ابتک پارٹی وابستگی کیلئے بیان حلفی جمع نہیں کروائے؟ اہم خبر آگئی