بجلی کے گھریلو صارفین پرایک ہزار روپے تک فکسڈچارجزعائد، نوٹیفکیشن جاری

Jul 14, 2024 | 19:02:PM
بجلی کے گھریلو صارفین پرایک ہزار روپے تک فکسڈچارجزعائد، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگا دیئے۔

گھریلو صارفین کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر گھریلو صارفین کے لیے 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کر دیئے گئے، ماہانہ 401سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارجز لاگو ہوں گے، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کے استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز عائد کردیئے گئے  ہیں جبکہ ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پرفکسڈ چارجز 800 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔

اس سے پہلےگھریلو بجلی صارفین پرفکسڈچارجزعائد نہیں تھے، صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھا دیئے گئے، بجلی کےکمرشل صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ ہوا، زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے اضافہ، اب فی یونٹ کتنے کا ہو گیا؟

مزید براں صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوگئے، کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سےبڑھ کر 1250 روپے ہوگئے جبکہ زرعی ٹیوب ویلز صارفین کےلیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئے۔