رکن قومی اسمبلی کےبھائی اور بیٹا اغواکیا گیا، چیخیں فون پر سنائی گئی:چیئرمین پی ٹی آئی

Jul 14, 2024 | 19:43:PM
 رکن قومی اسمبلی کےبھائی اور بیٹا اغواکیا گیا، چیخیں فون پر سنائی گئی:چیئرمین پی ٹی آئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر خان کہنا ہے کہ ہمارے ایم این اے کے بھائی اور 16سالہ بیٹے کواغواکیاگیا ،اس کے16سالہ بچے کی چیخیں اس کی ماں کو فون پر سنائی گئیں۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دیگر وکلاء کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کیا ، پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور آزاد عدلیہ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں،سپریم کورٹ کے قانونی اور آئینی فیصلے کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، پی ٹی آئی کی پہنچان کو مانا گیا،پی ٹی آئی کو خان صاحب نے 27 سال محنت کرکے اس مقام تک پہنچایا۔

 ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ باقی 41 ایم این ایز الیکشن کمیشن جمع کروائیں اگر پی ٹی آئی ان کی تصدیق کرے تو وہ بھی پی ٹی آئی کے اراکین مانے جائیں گے،ابھی تک ہمیں 41 میں سے 25 حلف نامے آ چکے ہیں،ہمارے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو اٹھایا گیا،ہمارے دفتر میں کام کرنے والے کئی ساتھی لاپتہ ہیں،ہمارے ایم این اے کے بھائی اور 16سالہ بیٹے کو اٹھایا گیا ،ہم سپریم کورٹ میں اس کے حلف نامے بھی جمع کروائیں گے،اس کے16سالہ بچے کی چیخیں اس کی ماں کو فون پر سنائی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3 جنوری کو سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وزیراعظم حلف نامہ جمع کروائیں کہ کسی کو اس کے گھر سے اٹھایا نہیں جائے گا،ہم سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں اس حلف نامے پر عمل درآمد کروایا جائے،سپریم کورٹ اب تک اٹھائے گئے کارکنان کو بازیاب کروائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہمارا پہلے سے طے ہے کہ پی پی پی مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم مولانا فضل الرحمن جلد ہمارے ساتھ آن بورڈ آجائیں گے،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی پی ٹی آئی شدید مذمت کرتی ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے پہلے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی کے قائد حرب اختلاف عمر ایوںب خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ممبر ان قومی و صوبائی اسمبلی پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف کیاتھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:   منتخب نمائیندگان پر پی ٹی آئی میں شامل نہ ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: عمر ایوب