آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Jul 14, 2024 | 19:54:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھوہار، شمال مشرقی/ جنو بی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) پیر کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ شام /رات تیز ہواؤں /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، مردان، پشاور، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسی طرح صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران شام یا رات میں ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل ، شیرانی، لورالائی ،کوہلو، جھل مگسی، خضدار، لسبیلہ اور گردوانوح میں آندھی یا جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 اور 9 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ، حیدرآباد، گھوٹکی اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

 آج تربت اور دادو میں 44 جبکہ جیکب آباد اور دالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں